17 جولائی 2010 - 19:30

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہواہے جس میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زحمی ہوئے ہیں۔

 پاکستانی ذرایع کے مطابق ڈی ایس پی کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان کےمضافاتی علاقے کچي پائندگان سے گذررہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا زبردست دھماکہ ہوا جس میں ڈی ایس پی سمیت بارہ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ یادرہے ڈیرہ اسماعیل خان میں کئی ماہ امن کےبعد دوبارہ دہشتگردانہ کاروائياں شروع ہوئي ہیں۔

 جان بحق ہونےوالوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ بعض زحمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ پاکستانی حکام نے دہشتگردی کی اس واردات کی مذمت کی ہے ۔ قابل ذکرہے پاکستانی ذرایع نے رپورٹ دی ہےکہ کابل مین نیٹو کے قافلے پرخود کش حملے میں چالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےہیں۔ جبکہ چار گآڑیاں بھی تباہ ہوئي ہیں۔پاکستانی ذرایع کے مطابق اس حملےمیں زخمی ہونے والے بہت سے لوگوں کی حالت نازک ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کےلئے کیا گياتھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152